اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظرف سربیا، بلغاریہ اور کروشیا کے دورے کے بعد بوسنیا پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح ہم 90 کی دہائی کے دہشت گردوں کو عیسائی نہیں سمجھتے، اسی طرح ہم مشرق وسطی میں سرگرم دہشت گردوں کو بھی مسلمان نہیں سمجھے۔