رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران میں تکفیری مسئلہ اور محبان اہلبیت (ع) اجلاس کے شرکاء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: فلسطین کا مسئلہ عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہے فلسطین کی آزادی کا دن عالم اسلام میں جشن کا دن ہوگا ۔ امت مسلمہ میں باہمی اتحاد و یکجہتی اوجب واجبات ہے۔