صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی سے مقبوضہ علاقوں پر راکٹ حملے کا اعتراف کیا۔
میڈیا ذرائع نے جنوبی لبنان کے علاقے "بیت لیف" کی طرف اسرائیلی فوجیوں کی پیش قدمی کی خبر دی ہے۔
معصوم فلسطینیوں کو شہید کرنے والےغاصب اسرائیلی فوجی ذہنی دباؤ کا شکار ہونے لگے، جس کے باعث ان میں خودکشی کا رجحان بڑھ گیا ہے۔
صدر پزشکیان نے شہید سلیمانی کی پانچویں برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید نے اپنے لہو سے ظالموں کو رسوا کیا۔
سخت سردی اور برف باری کے باوجود ایران کے مختلف شہروں میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے پروگرام منعقد کئے گئے ہيں ۔اس سلسلے میں سب سے بڑا پروگرام شہر کرمان کے گلزار شہداء میں منعقد ہوا ہے جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے۔
شامی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کے میزائل حملے کے بعد دمشق کے مضافات میں کئی زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
اپنی ایک پریس کانفرنس میں ممتاز زھراء کا کہنا تھا کہ شام کا مستقبل وہاں کی عوام کی خواہش کے مطابق طے ہونا چاہئے۔
فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے نمائندے نے شہید قاسم سلیمانی کے حوالے سے کہا کہ ہماری آخری ملاقات میں انہوں نے فلسطین میں غیر فعال جماعتوں کے بارے میں کہا کہ قیامت کے دن ہم سے پوچھا جائے گا کہ تم نے قدس کے لئے کیا کیا؟
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے رکن نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کا مکتب زندہ ہے اور انشاء اللہ ہم اس مکتب کی برکت سے مزاحمتی محاذ اور خاص طور پر اسلامی ممالک میں ہزاروں قاسم سلیمانیوں کا مشاہدہ کریں گے۔
شہید قاسم سلیمانی کے ہزاروں عقیدت مندوں اور زائرین نے ان کی شہادت کی پانچویں برسی کے موقع پر یخ بستہ زمستانی موسم میں کرمان کے گلزار شہداء پر اپنی پرجوش موجودگی کے ذریعے عقیدت کا عظیم حماسہ تخلیق کیا۔