دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ ساتھ عراق کے اندر بھی ملک کے چپے چپے سے زائرین اربعین لاکھوں کی تعداد میں اس وقت کربلا کی جانب رواں دواں ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنی ماموریت شروع کرنے کے لئے ہندوستان روانہ ہونے سے قبل نئی دہلی میں ایران کے نئے سفیر ایرج الہٰی کے ساتھ ملاقات کی۔
تین یورپی ممالک بشمول برطانیہ، جرمنی اور فرانس نیز امریکہ نے بدھ کے روز بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز (BoG) میں ایران مخالف بیان جاری کیا۔
شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں بدھ کی سہ پہر سب سے بڑے امریکی بیس کیمپ میں یکے بعد دیگرے دھماکوں سے آگ لگ گئی۔
اربعین حسینی کی مناسبت سے طلبہ کی ماتمی انجمنوں کی مجلس عزا رہبر انقلاب اسلامی کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوگی۔
امریکی محکمہ خزانہ نے مبینہ سائبر حملوں کا الزام لگاتے ہوئے ١۰ ایرانی شہریوں اور کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
ایران اور پاکستان نے اسلام آباد میں پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے حصول پر تیسرے بین الپارلیمانی یونین کے علاقائی سیمینار کے دوران مشترکہ سرحدی منڈیوں کو فروغ دینے پر زور دیا۔
ایران اور ازبکستان کے صدور کی موجودگی میں توانائی، صنعت، زراعت، کھیل اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی تعاون کی 17 یاد داشتوں اور دستاویزات پر دستخط کئے گئے۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 22ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اعلیٰ سطحی ایرانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے ازبکستان کے شہر سمرقند پہنچ گئے جہاں ازبکستان کے وزیر اعظم نے ان کا استقبال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے حالیہ اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ویانا اجلاس میں غیر تعمیری بیان جاری کرنے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
ایران کے صدر نے ازبکستان روانگی کے موقع پر کہا کہ پہلے مرحلے میں ہم باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط کرنے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار اور خطے میں اس کی فعال موجودگی کو عملی بنائیں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں کسی بھی جیوپولیٹیکل تبدیلی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے قفقاز کے علاقے میں امن کی بحالی کے لیے کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
سگیاں بائی پاس کے قریب کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا،جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست اور ستمبر کے بجلی کے بلز معاف کرنے کا اعلان کردیا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کو تکنیکی طریقے سے اور سیاسی الزام تراشیوں سے ہٹ کر اپنے کام کو آگے بڑھانا چاہیے، اگر امریکی فریق جوہری مذاکرات کے حوالے سے حقیقت پسندانہ رویہ اپنائے تو معاہدہ ممکن ہے۔
عراق کے جنوب سے کربلا پہنچنے والے ایک راستے کا نام سبایا ہے۔
مسجد سہلہ اور مسجد کوفہ کے ساتھ ایک مقامی راستہ ہے جو کربلا کو جاتا ہے، یہ راستہ پرانے وقتوں میں زائرین کی مشی کا راستہ تھا۔
عراق میں صدر اسٹریم کے سربراہ مقتدی الصدر نے اپنے حامیوں کے لئے ١۰ ہدایات منتشر کی ہیں اور ان سےمطالبہ کیا ہے کہ آپ جو اس ملک میں اصلاحات کے خواہاں ہیں، اختلاف سے دور رہتے ہوئے اربعین کے زائرین کا احترام اور منزلت محفوظ رکھیں۔