جامعہ روحانیت بلتستان کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی جانب سے اربعین حسینی (ع) کے موقع پر تبلیغ کے سلسلے میں مبلغین کا پہلا گروپ ریمدان اور ایرانشھر کیلئے روانہ ہوا۔
مصلائے تہران میں اربعین کے زائرین اور خدمت کرنے والوں کی مارچ میں شرکت کے لئے روانگی کے موقع پر ایک عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع کا مقصد اربعین مارچ پر روانہ کرنے کے لئے زائرین اور خدمت کرنے والوں سے الوداع کرنے رسومات ادا کرنا تھا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے سنیچر 3 ستمبر 2022 کو اہلبیت علیہم السلام ورلڈ اسمبلی کے ارکان اور اس اسمبلی کے ساتویں اجلاس کے شرکاء سے ملاقات کی۔
مشہد کے امیر المؤمنین کلچرل کمپلکس میں امام حسین ﴿ع﴾ کی دلاری بیٹی حضرت سکینہ کی یاد میں ۳ سے ۸ سالہ بچیوں کا عظیم اور روح پرور اجتماع ہوا، اجتماع میں بچیاں اپنے والد کے ساتھ شریک ہوئیں۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے آج کچھ فوٹیج نشر کی ہیں جن میں فلسطین کی اسلامی مقاومتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ عزالدین قسام برگیڈز کی مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں مسلح مشقوں کو دکھایا گیا ہے۔
مہران باڈر پر روز بروز ملک بھر سے اربعین حسینی (ع) کے زائرین کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام شہدا کے خون کی برکت سے استعمار کے وارثوں کے زور و زبردستی کے سامنے ڈٹے رہیں گے اور اپنے جائز حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
جامشورو کے قریب دریائے سندھ میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب سے57 افراد جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1265 ہو گئی ہے۔
مرکزی اربعین کمیٹی کے رابطہ کار نے غیر ایرانی، پاکستانی اور افغانی زائرین کے زمینی راستوں سے ایران سے گزرنے کے طریقہ کار کا اعلان کردیا۔
تائیوان کے لیے امریکہ کی جانب سے اسلحہ پیکیج منظور ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے چین کا کہنا ہے کہ امریکا تائیوان کو اسلحہ پیکیج منسوخ کرے یا جوابی اقدامات کے لیے تیار رہے.
کراچی میں پانی کا بدترین بحران پیدا ہوگیا جب کہ دھابیجی پمپمنگ اسٹیشن میں چند دن قبل لائن پھٹنے سے شہر میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی۔