حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے خطاب میں کہا ہے کہ بیروت کے علاقہ الطیونہ کے حادثے میں ملوث افراد کی سیاسی ، ذرائع ابلاغ اور سماجی سطح پر مذمت ضروری ہے۔
امریکی ریاست واشنگٹن میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک کردیا۔
پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے تہران میں عالمی اسلامی وحدت کانفرنس میں شریک مہمان رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
افغانستان کے امور میں ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ افغانستان کے موجودہ شرائط کے پیش نظر طالبان افغانستان کی ناقابل انکار حقیقت ہیں دارالحکومت طالبان کے اختیار میں ہے اور طالبان ملک کی سلامتی اور سکیورٹی کے ذمہ د ار ہیں۔
بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپ میں واقع مدرسے پر حملے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ایران کے دارالحکومت تہران میں وحدت ہال میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مصطفی (ص) ایوارڈ دینے کی چوتھی تقریب منعقد ہوئی۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر چین نے تائيوان پرحملہ کیا تو امریکہ تائیوان کا دفاع کرے گا۔
اس ویڈیو رپورٹ میں افغانستان میں 1973 میں ہونے والے کودتا اور کشیدگی کی روایت پیش کی جاتی ہے۔
پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کا تنہا طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے طالبان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی کابینہ کے بعض وزراء کے ہمراہ آٹھویں صوبائی دورے پر اردبیل پہنچ گئے ہیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک احساس پرگرام کے لیے مربوط سماجی تحفظ ترقیاتی پروگرام کے تحت پاکستان کو 60کروڑڈالر فراہم کر ے گا۔