رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے افغانستان کے صوبہ قندوزمیں مسجد پر حملے کی مذمت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےفرمایا: افغانستان کے حکام کو قندوز کے دلخراش واقعہ میں ملوث مجرموں کو قرار واقعی سزا دینی چاہیے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی نے افغانستان میں جمعہ کی نماز کے دوران مسجد پر داعش دہشت گرد تنظیم کے مجرمانہ ، بہیمانہ اور دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ شام پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ، شام کی حکومت اور عوام کے ساتھ طاقت اور قدرت کے ساتھ کھڑا رہےگا۔
ایران کے معزول سابق صدر ابوالحسن بنی صدر کا پیرس کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگيا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اشتری نے ہفتہ پولیس کیے مناسبت سے کہا ہے کہ ایرانی سرحدوں پر سکیورٹی کے امور ميں کوئي مشکل نہیں ہے۔ ایرانی پولیس کے تازہ نفس جوان نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ سرحدوں کی حفاظت میں مشغول ہیں۔
روس نے تین امریکی سفارت کاروں پر چوری کا الزام عائد کرتے ہوئےامریکہ سے ان کے سفارتی استشنی ٰ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس کے اہلکاروں نے ہفتہ پولیس کی مناسبت سے شہریوں ميں پھول تقسیم کئۓ۔
یمنی فورسز نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز ائیرپورٹ پر ڈرون سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان لبنان کے دو روزہ دورے کے بعد شام پہنچ گئے ہیں۔
فرانس میں زیر تعمیر یورپ کی سب سے بڑی مسجد کی انتظامیہ کو ایک خط موصول ہوا ہے جس میں مسجد پر حملے اور اسے شہید کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
افغانستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے صوبہ قندوز کے علاقہ سید آباد میں شیعہ مسجد پر نماز جمعہ کے دوران دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔