پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو آئی ایس آئی کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کردیا گيا ہے۔
فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے تنظیم کی 34 ویں سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف مزاحمت کا سلسلہ فلسطین کی آزادی تک جاری رہےگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیرعبداللہیان روس کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
افغانستان میں طالبان نے اپنی حکومت کی کابینہ میں تیسری بار توسیع کی ہے لیکن طالبان نے اس بار بھی خواتین، اقلیتوں اور دیگر اقوام کے کسی نمائندے کو شامل نہیں کیا ۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 کروڑ 66 لاکھ 16 ہزار 92 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اموات 48 لاکھ 32 ہزار 92 ہو گئیں۔
پاکستانی وزارت داخلہ کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی گئی۔
بھارتی سپریم کورٹ نے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات پر لواحقین کو 50 ہزار روپے معاوضہ اداکرنے کا حکم دیا ہے۔
سعودی عرب کی پولیس نے سعودی عرب کے علاقہ العسیر اور جازان میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی ہے۔
عالمی دباؤ کے باوجود تاحال طالبان حکومت نے لڑکیوں کے اسکول کھولنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے جس سے طالبات کی تعلیم پر مستقل پابندی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمانیحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے ایک جاسوس طیارے کو تباہ کردیا ہے۔